Topics
نام شائع نہ
کریں۔ خواب میں گھروالوں کے ساتھ پکنک منانے گئی، وہاں کمرے میں سامان رکھا تو میرے
دامن میں دو قیمتی پتھرتھے جن کو احتیاط سے رکھاکہ کوئی پتھر نہ لے لے۔ جب ہم لوگ پانی
کی طرف گئے تو پانی چڑھا ہوا تھا۔ خیال آیا کہ جون جولائی میں پانی تیز ہوتا ہے۔ محسوس
ہوا کہ میں پانی میں گری لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔
تعبیر: پریشان
خیالی خواب میں منتقل ہو جا تی ہے تواس قسم کے خواب نظر آتے ہیں ۔ اختلا ف اور نا راضی
کے آثار زیادہ ہیں جب کہ ایسا نہیں ہو نا چاہئے۔یہ ضد بحث کانتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
بہترین
طریقہ یہ ہے کہ اپنی کم زوریوں اور غلطیوں کا اعتراف کر یں اور معافی کی طلب گار ہوں
۔ معافی مانگنے اور معاف کرنے سے دلی کدورت دور ہو جا تی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد
ہے کہ ہزار مرتبہ بھی توبہ پر عمل نہ ہو تو پھر اللہ سے معافی مانگ لیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.