Topics

خواب میں دیکھنا کہ ٹرین نکل گئی ہے


غزالہ یاسمین، گجرانوالہ۔خواب میں یہ دیکھنا کہ ٹرین نکل گئی ہے پھر بھائی جان کا یہ کہنا کہ دوڑو ، ٹرین پکڑو اس کے باوجود ریل چلی جاتی ہے پھر بھائی کا یہ کہنا کہ ٹرک پر چڑھ جاؤ وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب خاکے گھریلو خراب حالات کے نشاندہی کرتے ہیں ۔ بھائی بھائی، بہن ، اماں سب میں اختلاف ہے اور اس اختلاف کی وجہ سے گھر کا سکون دھرم بھرم ہو گیا ہے ۔ خواب نے جو فلم پیش کی ہے اس میں یہی کچھ نظر آیا ہے باقی اللہ جانے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.