Topics

گلابی و نیلی روشنی


عمارہ خان، کراچی۔ذہنی کوفت اور پریشانی کے عالم میں کہیں پہنچی۔وہاں سفید دیوار ہے۔ دیوار کے پیچھے سفید لباس میں پر نور چہرہ بزرگ نے چھوٹے بچے کوگود میں لیا ہوا ہے۔ دیدار کرتے ہی مجھے سکون مل گیا۔ ان کی توجہ میری طرف نہیں ہے۔ کسی نے بتایا کہ میرے مرتبے میں اضافہ ہوا ہے اور اللہ نے میری عزت بڑھادی ہے۔ آنکھ کھل گئی۔ محسوس ہوا کہ چھت اور دروازے کے نیچے سے نیلی و گلابی روشنی آرہی ہے جیسے برآمدے میں نور پھیلا ہو۔ نیند کے غلبے سے دوبارہ سوگئی۔

 

تعبیر: خواب مبارک ہے لیکن آپ غور کیجئے کہ اس خوا ب میں کوئی ایسا لفظ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ذہن پوری طرح نیوٹرل نہیں ہے ۔ آپ اس جملے کو تلاش کیجئے اور توبہ استغفار پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.