Topics

دروازے پہ دستک


محمداحمد شاہ۔دروازے پر کھٹ کھٹ کی آواز کوں، کوں میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ کافی دیر بعد کوئی جاتا ہے تو یہ دیکھ کر حیران ہوجاتا ہوں کہ غالباً سات(7)مرغے مرغیاں دروازہ کھولنے کو کہہ رہی ہیں۔ دروازہ کھولنے پر دو یا تین مرغیاں اندر آتی ہیں باقی دائیں بائیں چلی جاتی ہیں۔ مرغے معمول سے زیادہ موٹے ہیں۔

 

تعبیر:گھریلو حالات الجھے ہوئے ہیں، سکون نہیں ہے (واللہ اعلم)۔ قانون قدرت یہ ہے کہ جب بندہ اللہ کے اوپر یقین کے ساتھ کوشش کرتا ہے تو بند راستے کھل جاتے ہیں۔ گھر کے ماحول میں بھاری پن ہے ایک دوسرے سے الجھنا زیادہ ہے ۔ علاج یہ ہے کہ صفائی اور پاکیزگی اختیار کریں، ناگواری کے ساتھ چیخ کر بات نہ کی جائے۔ قرأت کے ساتھ قرآن شریف پڑھیں۔ فرج میں رکھے ہوئے کھانے زیادہ پرانے نہ کھائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.