Topics

کھل بند دروازے


انجم، کراچی: ایک رشتہ دار کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دوسرے کمرے میں داخل ہوئی جہاں شوہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کمرے میں الماریوں کے دروازے خودبخود کھل بند ہوئے پھر ایسا بار بار ہونے لگا۔ شوہر کو متوجہ کیا کہ دروازے خود بخود کھل بند ہورہے ہیں۔ نواسی بھی وہاں ہے ۔ شوہر کو دوبارہ آواز دی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ ایسا لگا وہ کچھ پڑھ رہے ہیں۔

 تعبیر: ذہن میں شکوک و شبہات اور وسوسے ہیں جن کی لاشعور نے خواب میں نشاندہی کی ہے۔ غیر ضروری باتوں اور ایسی محفل میں بیٹھنے سے اجتناب کیجئے جہاں وسوسوں اور بے یقینی کا ذکر ہوتا ہے۔نماز کی پابندی اور ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کیجئے اور ذہن کو اللہ کی نشانیوں پر غوروفکر میں مشغول رکھئے۔ انشاء اللہ ایسے خواب نظر آنا بند ہوجائیں گے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.