Topics
امتیاز بابر۔ خواب اس طرح سے ہے کہ خواب میں میرے
پیچھے سانپ بھاگتے ہیں۔ یہ تعداد میں کئی ہوتے ہیں چھوٹے اور بڑے۔ لیکن آج تک کسی
بھی سانپ نے مجھے کاٹا نہیں ہے یونہی یہ میرے قریب پہنچتے ہیں میں فضا میں چھلانگ
دیتا ہوں اور اوپر اٹھ جاتا ہوں اور فضا میں معلق ہو کر رہ جاتا ہوں۔ یوں سانپوں
سے نجات مل جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل جاتی ہے اس سے بہت خوف اور گھبراہٹ
ہوتی ہے۔
تعبیر: طرز فکر
میں پیچیدگی ہے۔ اور پیچیدگی طبیعت کے اوپر بار بنتی رہی ہے۔ طبیعت اس بار سے نجات
حاصل کرنے کے لئے پہلے خواب دکھاتی ہے اور پھر فضا میں معلق ہو کر خود کو ہلکا اور
آزاد محسوس کرتی ہے لیکن اگر اس طرز فکر میں تبدیلی نہ ہوئی تو کوئی بیماری لاحق
ہو سکتی ہے۔خواب کے نقوش نے جو کچھ بتایا ، میں نے عرض کر دیا ۔ باقی اللہ تعالیٰ
علیم و خبیر ہیں اور وہی حفاظت کرنے والے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.