Topics

چاند کو مسکراتے دیکھنا


محمد قیصر، لاہور۔ تمام اہل خانہ بمع مرحوم والدین ایک جگہ کھڑے چاند دیکھ رہے ہیں پھر سب میری طرف دیکھتے ہیں کیونکہ جب میں چاند کی طرف دیکھتا ہوں تو چاند مسکراتا ہے۔

 

تعبیر: خواب میں بشارت دی گئی ہے کہ انشاء اللہ آپ اس دنیا کے بعد دوسری دنیا میں خوش رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک فرمائے۔ رات کے وقت پورے اہتمام کے ساتھ صاف دھلے ہوئے سفید کپڑے پہن کر من پسند خوشبو لگائیں اور ایک گوشہ میں بیٹھ کر اچھی قسم کی اگربتی جلائیں — جتنا آسانی کے ساتھ پڑھ سکیں درود خضری پڑھیں۔ رسول اللہؐ  کی ذات اقدس پر درود و سلام بھیج کر سوئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ          2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.