Topics

بیل


محمدمبشر ،مانسہرہ: خواب میں بھینس یا بیل نظر آتےہیں۔ تقریباً ڈیڑھ دو ماہ پہلے دیکھا کہ گھر کے پاس ایک گلی ہے، وہاں میرے آگے سے بکری گزرتی ہے ،پیچھے سے بیل یا بھینسا بھاگتا ہواآرہا ہے۔ میں بچنے کی کوشش کرتا ہوں اور بھاگتا ہوا بیل کےمنہ کے آگے پہنچ جاتا ہوں ۔ وہ مجھے ٹکر مارتا ہے ۔ اس کے پیچھے ہمارا ایک دور پار کا رشتہ دار کھڑا ہے جس کے ساتھ میرے گھر والوں کے تعلقات اچھے نہیں۔

 تعبیر: آپ خود یا آپ کے گھر میں کوئی بیمار ہے ۔ایک بیماری سے کئی بیماریا ں بننے کا امکان ہے۔ لاپروائی نہ کریں۔بیماری کا علاج کرائیں ۔ خاندانی جھگڑوں میں وقت ضائع نہ کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.