Topics

رسول اللہؐ کی زیارت


محمد پرویز، ایبٹ آباد۔ میں کہیں جارہا ہوں پہاڑی سلسلہ ہے میدان میں میلہ ہورہا ہے بے شمار لوگ جمع ہیں۔ ایک آدمی کمرے کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے اس کمرے میں حضور قلندر بابا اولیاؒ موجود ہیں انکا دیدار کرلو۔ میرے ساتھ ایک صاحب اور ہیں۔ ہم دونوں حضور قلندر بابا اولیاؒ کا دیدار کرتے ہیں اور وہ بھائی قلندر بابا اولیاء کے پاس غائب ہوجاتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں رسول اللہؐ کی زیارت سے مشرف ہوا۔ آپؐ کچھ ارشاد فرماتے ہیں جو مجھے یاد نہیں رہا اور میں زاروقطار رونے لگتا ہوں۔

 

تعبیر: سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی زیارت باسعادت بڑی عنایت اور رحمت ہے۔ حضورؐ کا ارشادگرامی یاد نہ رہنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ صاحب خواب نماز کی پابندی نہیں کرتے جبکہ رسول اللہؐ کے برگزیدہ امتی قلندر بابا اولیاؒ کا مطلب بھی یہی ہے کہ سلسلہ عظیمیہ شریعت و طریقت کا سلسلہ ہے اور جن بھائی کو آپ نے ساتھ دیکھا اور وہ غائب ہوگئے۔ انّا للہ و انا الیہ راجعون وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.