Topics

بلندی سے نیچے آرہا ہوں


میں حسبِ معمول رات کا کھانا کھا کر سو گیا۔خو اب میں کیا دیکھتا ہوں کہ بہت بلندی ہے اور میں بلندی کے ساتھ ہی نیچے آ رہا ہوں۔ اس کے بعد میں چارپائی سے اٹھا اور پھلانگتا ہوا دیوار سے ٹکرا گیا۔ میرے دانتوں پر سخت چوٹ لگی اور سامنے کے دو دانت آدھے آدھے ٹوٹ گئے۔ جب آہٹ ہوئی تو میری والدہ اور بھائی وغیرہ نے مجھے پکڑا اور بستر پر لٹا نے لگے۔ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ اس وقت میں نے کہاہٹو ہٹو۔ میرے جو تے کہاں ہیں اور اہلِ خانہ نے مجھے بستر پر لٹا دیا ۔

جب صبح ہو ئی تو اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ میں تو اپنے دانٹ تڑوا بیٹھا ہوں ۔ اس واقعہ سے میں بہت پریشان ہوگیا ہوں نیز اس سے قبل بھی اکادکا واقعات ہو چکے تھے مگر اتنی شدید چوٹ یا نقصان نہ ہوا تھا ۔اور اس حادثے کے بعد بھی میری والدہ کے کہنے کے مطابق میں ایک دو دفعہ بستر سے اٹھ کر بیٹھ گیا تھا۔ مہربانی فرما کر مجھے اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

 تعبیر: خواب بتا رہا ہے کہ آپ کا بوس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ کابوس اس مرض کا نام ہے جس میں آدمی سوتے ہوئے چلتا پھرتا ہے۔ علاج کرانا بہت ضروری ہے، ورنہ خدانخواستہ نقصان کا خطرہ ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.