Topics

بھاگتے ہوئے دیکھنا


عبدالرحمٰن، گجرات۔ مسلسل ایک ہی خواب دیکھتا ہوں…میں بھاگ رہا ہوں، بھاگتے بھاگتے تھک جاتا ہوں۔ ٹانگیں سُن ہوجاتی ہیں۔


تعبیر: بھاگتے بھاگتے تھک جانا جبکہ تیز بھا گنا مگر زیادہ بھاگ نہ سکا اس بات کی علامت ہے کہ خون میں فاسد مادے پرورش پارہے ہیںاس قسم کی بیماریوں میں ہڈی میں گودے کی بیما ری ہوسکتی ہے اگر علاج صحیح نہ ہوا توگھٹنوں میں درد اور خلا واقع ہوسکتا ہے۔

مشورہ: یہ بیماری پچاس، ساٹھ سال کے بعد ہوتی ہے لیکن اگر ناقص غذائیں استعمال ہوں اور پیدل چلنا کم ہو، ناقص چکنائی کا استعمال ہو تب اس سے قبل بھی ہوسکتی ہے۔ علاج، احتیاط، پرہیز ضروری ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.