Topics
محمد نعیم نبی، کراچی: ایک حوض میں رنگ
برنگی بہت سی مچھلیاں ہیں۔ میں سوچتا ہوں ہم پکنک منانے آئے ہیں۔ پھر دیکھا کہ
رکشے میں کہیں جارہا ہوں چلتے چلتے ایک پل آیا وہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس کی مرمت ہورہی
ہے۔
تعبیر:
آپ میری بات پر غورکیجیے۔
1۔ وقت بہت ضائع ہوتا ہے اور خیالات میں منفی
رجحان زیادہ ہے۔ اگر موجودہ روش میں تبدیلی نہیں کی گئی تو زندگی میں، اللہ نہ
کرے، مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ آپ کے منفی رجحان کی وجہ سے تیزی سے ٹوٹ پھوٹ ہورہی
ہے۔ اگر صراطِ مستقیم پر چلنے کی کوشش نہیں کی گئی تو پھر نتائج اچھے نظر نہیں
آتے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ وقت زندگی کا اہم عنصر ہے
—ضائع ہوجائے کے بعد واپس نہیں آتا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.