Topics

حضور بابا تاج الدین ناگپوری کی درگاہ ہے


 عون محمد، گلبرگ۔ رات کے وقت ایک درگاہ کے لان میں کھڑا ہوں، پیلے بلب خوب روشن ہیں۔ دالان کی دیوار کے ساتھ سرخ گلاب اور گیندے کے پھولوں سے بھری دو تھالیاں ہیں۔ کوئی شخص موجود نہیں۔ اندر سے آواز آئی، یہ حضور بابا تاج الدین ناگپوری کی درگاہ ہے۔ میں نے خوشی خوشی مزار کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن وہ بند ہے۔ کھڑکی سے جھانکا تو قبر انور پر بنے نقش و نگار رات کی وجہ سے ہلکے نظر آئے۔ چھت پر سفید پنکھا تھا۔ میں جہاں پہلے کھڑا تھا وہیں واپس آگیا۔

 

تعبیر : غریبوں کو کھانا کھلا کرثواب شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت باباتاج الدین ناگپوری کو پہنچائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.