Topics

آسمان پر ستارے خوب روشن ہیں


میں نے دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر میں ہوں۔ اور آسمان دیکھ رہی ہوں۔ وہاں آسمان پر ستارے خوب روشن ہیں۔ ایک ستارا جو بہت روشن سرخ رنگ کا ہے، میں اسے بہت غور سے دیکھ رہی ہوں کہ اچانک وہ ٹوٹ کر میرے قدموں میں آگرتا ہے ۔ سب حیران ہوتے ہیں۔ پھر وہ ستاراپیالہ کی مانند بن جاتا ہے۔ کچھ سر مئی رنگ کا بن جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے یہ مقدس پرانا پیالہ ہے۔

تعبیر:  خواب مستقبل سے متعلق ہے۔ ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی ۔ اور نانہال کے رشتے سے کوئی روح جسمانی خدو خال میں جلوہ گر ہوکر خاندانی عظمت کا سبب بنے گی۔ خدا کرے کہ خواب کے مطابق عمل ہو جائے اور خاندانی اختلافات آڑے نہ آئیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری  85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.