Topics

میٹر لمبا کالا ناگ


نائلہ مجید، رحیم یار خان:جس طرف دیکھتی ہوں،  خانہ کعبہ نظروں کے سامنے نمودار ہوجاتا ہے۔ خوشی سے جھومتی ہوئی خود سے کہتی ہوں کہ لو! خانہ کعبہ تو اتنے قریب ہے، میں خواہ مخواہ پریشان تھی کہ حج پر کیسے جاؤں گی۔ اس کے بعد خانہ کعبہ کے قریب گئی۔ یکایک منظر تبدیل ہوا اور میں نے دیکھا کہ بسترکے قریب تقریباً ایک میٹر لمبا کالا ناگ ہے۔ میں خوفزدہ ہوگئی۔یاد نہیں کہ اس نے ڈسا یا نہیں البتہ یہ یاد ہے کہ میں نے ہاتھ کا معائنہ کیا تھا، یہ دیکھنے کے لئے کہ ناگ نے ڈسا تو نہیں۔ دوسرے کمرے میں گئی تو وہاں وہی ناگ موجود تھا پھر بیٹے کے رونے کی آواز آئی جسے سنتے ہی میں بھاگتے ہوئے باہر گئی اور اسے تلاش کرنے لگی۔

 

تعبیر: ایسے خواب جن میں ڈراؤنے منظر اور خطرناک جانورنظر آتے ہیں، ذہنی پریشانی کی علامت ہیں۔ پریشانی میں وہم بھی شامل ہے جس میں سفلی، جادو اور لوگوں کی طرف سے بدگمانی کے مناظر سامنے آتے ہیں۔ یہ سب بے یقینی اور وسوسے ہیں۔ خواب کاایک حصہ ظاہر کرتا ہے کہ ماشاءاﷲآپ درود شریف پڑھتی ہیں اور اس کی برکت سے آپ کو خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ خواب کے مطابق آپ کو وہم بہت آتے ہیں ۔ گھر میں صفائی کا خیال رکھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(اکتوبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.