Topics

بزرگ نے گلے لگایا


تصور حسن، سرجانی۔ دیکھا ایک بھائی کے گھرخط دینے جارہاہوں دروازے پر پہنچا تو وہاں ایک آنٹی کھڑی تھیں جنہیں وہ خط دے دیا۔ کچھ دیر بعد آنٹی دروازے پر تشریف لائیں اور فرمایا اندر آجائیے۔ کمرے میں داخل ہوا تو وہاں میری نانی تخت پر موجود تھیں جن کا چہرہ بہت روشن تھا مجھے دیکھ کر مسکرائیں۔ وہاں موجودبزرگ نے مجھے گلے لگایا اور کچھ فرمایا جو   یاد نہیں رہا۔

 

تعبیر: آپ نے اپنے مرشد کو خواب میں دیکھا ہے۔ بزرگ نے رہنمائی فرمائی ہے کہ اسباق میں کوتاہی ہوتی ہے۔ آپ خود سوچئے اسکول میں داخل ہونے کے بعد اسکول جانے میں ناغہ ہو، اسکول ورک اور ہوم ورک کبھی ہوتا ہو کبھی نہ ہوتا ہو، کیا ایسا طالبعلم پاس ہوسکتا ہے؟ آپ کا جواب ہوگا نہیں! یہی صورتحال سلسلہ کی ہے۔ سلسلہ چشتیہ ہو قادریہ ہو سہروردیہ ہو نقشبندیہ ہو یا عظیمیہ ہو& یہ دراصل روحانی اسکول ہیں اور تعلیم کے مدارج طے ہونے کے بعد یہی اسکول کالج اور یونی ورسٹیاں بن جاتے ہیں لیکن &کامیاب وہ ہوتا ہے جو وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول جائے، کلاس ورک کرے اور ہوم ورک میں کوتاہی نہ ہو۔ یہی باتیں خواب میں آپ کو مرشد نے بتائی ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (     جنوری           2015ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.