Topics

حلوے کی پلیٹیں


ظہیر اسلم(جگہ نہیں لکھی) : بھائی کے ساتھ جارہا ہوں۔ کچھ دور چلنے کے بعد مکان نظر آیا ۔ وہ باجی کے مکان جیسا تھا۔ اس میں سے شعلے نکل رہے تھے۔ ایک رشتہ دار کے بچے پر غصہ کرتے ہوئے جب مکان تک پہنچاتو آگ بجھ چکی تھی اور جلنے کے آثار بھی نہیں تھے۔ اندر وہ شخص موجود تھا جس نے آگ بجھائی تھی۔گھر میں سامان دیکھ کر خود سے کہتا ہوں کہ ابھی یہ بھیگا ہوا ہے، خشک ہونے کے بعد اٹھاؤں گا ۔ اس رات ایک اور خواب میں کسی کے ساتھ بیٹھا ہوں کہ ایک جاننے والی خاتون نے بڑاتھال میرے سامنے رکھ دیا جس میں گلابی رنگ کی گول گول حلوے کی پلیٹیں ہیں ۔ ایک پلیٹ میں بادامی رنگ کےپیڑے کی شکل میں کافی بڑا حلوہ ہے۔میں نے پیڑا اور حلوہ کھا لیا۔

 

تعبیر: غلط فہمیاں تھیں جن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ خواب میں غلط فہمیوں کی وجہ سے تعلقات میں کشیدگی کی تمثیلات ہیں۔ پیار محبت کے ساتھ رہنے سے زندگی اچھی گزرتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.