Topics

شخص کا پیچھے بھاگنا


نام شائع نہ کریں، ٹنڈو محمد خان۔ کالا آدمی ،مجھے پکڑنے کی کوشش کرتاہے۔ وہ کچھ کہتا ہے، کیا کہتا ہے سمجھ میں نہیں آتا،میں وہاں سے بھاگ جاتا ہوں۔ وہ شخص بھی میرے پیچھے بھاگتا ہے لیکن میں اس کے ہاتھ نہیں آتا۔

 

تعبیر:ذہن میں منفی خیالات کا ہجوم ہے۔ اعمال میں ایسے عمل بھی ہیں ضمیر جن کی ملامت کرتا ہے۔ آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن آپ کوتاہی اور غلطیوں کو اہمیت نہیں دیتے اگر آپ نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا خدانخواستہ&؟ مشورہ یہ ہے کہ آپ صراط مستقیم پر  چلنے کے لئے نماز کی پابندی کریں اور اپنے مزاج میں ٹھہراؤ پیدا کریں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو&دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.