Topics
ظاہر حسین ، گجرانوالہ ۔ منگیتر پر نظر
پڑی تو یہ دیکھ کہ وہ بد صورت ہے ۔ بہت غصہ آیا ۔ منگیتر نے کہا غصہ نہ کریں ۔ آپ
کی مرضی اورخوشنودی کے بغیر شادی نہیں کی جائے گی ۔ یہ سن کر میں خوش ہوگیا اور اس
سے کہا کوئی بات نہیں ۔ میں شادی تمہارے ساتھ ہی کروں گا۔
تعبیر : وہم اور شکوک جولوگ ڈال رہے ہیں وہ سب غلط ہیں۔ ان کو
ذہن میں ہر گز جگہ نہ دیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.