Topics
محبوب
احمد، لیّہ۔وسیع و عریض جھونپڑی میں ایک بزرگ تشریف فرما ہیں اور جھوم جھوم کر
اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کررہے ہیں۔میں قریب گیا توبزرگ نے مخمور آنکھوں سے
مجھے دیکھا اور دعا کے لئے ہاتھ اٹھادیئے۔
تعبیر: یہ
خواب الحمدللہ مبارک ہے۔ سلسلہ کے اسباق پڑھنے اور مراقبہ کرنے میں پابندی سے آپ
کو فیض ملے گا،انشاء اللہ ۔ دن رات میں کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور رات
کو صاف ستھرے سفید کپڑے پہن کر عمدہ قسم کی خوش بو لگائیں،ایک کمرے میں جہاں تنہائی
میسر آجائے، بیٹھ کر مراقبہ کی پابندی کریں۔ مراقبہ سے پہلے لوبان جلانے سے ذہن یک
سوہوجاتاہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا
ارشاد ہے:
''
سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو''۔ (اٰل عمرٰن: ١٠٣)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.