Topics

گاڑی پانی میں ڈوبتے دیکھنا


ریحانہ، کورنگی۔ اپنے رکشے میں شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھومنے جارہی ہوں، اچانک سامنے ایک ٹرالر آگیاجو پانی میں ڈوب رہا ہے۔اس کے پیچھے ایک چھوٹی گاڑی ہے جو صاف نظر نہیں آرہی مگر وہ بھی ڈوب رہی ہے۔ہم سب بہت پریشان ہورہے ہیں کہ ہمارے رکشے کودھکا لگا اور اپنی بیٹی کے ساتھ ٹرالر پر خود کوموجود پایا۔ پھر ایک گھر نظر آیا جس میں ہم دونوں داخل ہوگئے جب کہ شوہر رکشے میں ہیں۔ہم جس گھر میں داخل ہوئے وہاں کچھ خواتین موجود ہیں جو شادی کی تیاری کررہی ہیں۔ ہم ان لوگوں کو دیکھتے رہے، اتنے میں آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: خواب میں بتایا گیا ہے، ایسا طرزِ عمل اختیار کیا گیا ہے جو لاشعور کے لئے ناپسندیدہ ہے۔ محاسبہ کرنے سے یہ بات سامنے آجائے گی کہ طرزِ عمل میں کیا خرابی اور پیچیدگی ہے۔ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے لیکن آدمی کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور جو کام ضمیر کے

خلاف ہو اس سے کنارہ کش ہوجانا ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.