Topics

پنڈلی کا آپریشن


نائلہ مجید، رحیم یار خان: بائیں پنڈلی پیروں تک کھل گئی جیسے کھال کو صفائی سے کاٹ کر کھولا گیا ہے۔گوشت اور ہڈیاں ٹکڑوں میں کٹی ہوئی ہیں جن کو شوہر کھال کے اندر واپس رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پھر کھال بند کرکے ہاتھ سے پکڑی لیکن سفید باریک ہڈی باہر آگئی۔ سوچ رہی ہوں کہ اگر یہ ہڈی اندر نہ گئی تو میں دوبارہ چل سکوں گی یا نہیں۔

 دیکھا کہ شوہر، بڑی بہن اور بہنوئی کے ساتھ بس میں سوار ہوں۔ پچھلا دروازہ کھول کرایک شخص جو ہمیں بہت پریشان کررہا ہے، اندر آیا اور آخری سیٹ پر بیٹھ گیا۔اس کے بعد گاؤں والی پھپھو کا گھر دیکھا کہ سب لوگ اندر ہیں ۔ میں دروازے پہ آئی تو بڑا سفید کتاّمجھ پر بھونکنے لگا اور کاٹنے کی ناکام کوشش کی۔

 تعبیر: اللہ تعالیٰ کارساز ہیں اور اپنی مخلوق سے سترّ ماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ جو وسائل آپ کو حاصل ہیں، اگر کم بھی ہیں تو آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے۔ آنکھ، ناک، کان، دماغ اور دوسری تمام ضروریات کا پورا ہونا بھی اللہ تعالیٰ کی نعمت و رحمت ہے۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کرکے سفید کپڑے پہنئے، کپڑے ڈھیلے ہوں۔ دو نفل ادا کیجئے اور گھر کے کسی کونے میں بیٹھ کر گیارہ دفعہ درود شریف پڑھئے۔ جونعمتیں حاصل ہیں، آنکھ، ناک، کان، وغیرہ ان کا شکر اداکیجئے اور 41 بار آیۃ الکرسی پڑھ کر آنکھیں بند کرکے یہ تصور کیجئے کہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں اور اللہ سے حالات درست کرنے کی دعا کررہی ہوں۔ اس کے بعد گیارہ دفعہ درود شریف پڑھئے اور بات کئے بغیر سوجایئے۔یہ عمل 40 روز کرنا ہے۔ اس فقیر کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش حالی عطا فرمائے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.