Topics
یاسمین دلی۔ صبح کا سماں ہے اور میں چھت
پر کھڑی ہوں ۔اچانک میری نظر آسمان پر پڑتی ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ مغرب کی طرف
شمالی کونے میں تین یا چار چاند بالکل نزدیک نزدیک ہیں۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران
ہوتی ہوں ۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : خواب خوش گوار ازدواجی زندگی سے متعلق ہے ۔چار چاند چار
بیٹے ہیں جو انشاء اللہ آپ کے بطن سے تو لد ہوں گے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.