Topics

امی جان(راشدہ عفت عظیمی)


ریحانہ، کورنگی۔ ایک گھر کا دروازہ بہت بڑا ہے اور ڈیوٹی پر لوگ موجودہیں۔ شور ہوتا ہے کہ امی حضور تشریف لارہی ہیں ۔ سب لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں۔ کار میں سے ابا جی اور امی حضور باہر آئے لیکن گیٹ سے صرف امی حضور اندر آئیں میرے سلام کے جواب میں آپ نے گلے لگایا اور خیریت پوچھی۔میں نے عرض کیابیٹے کے پاؤں دیکھیں یہ صحیح طرح نہیں چلتا۔انہوں نے فرمایا پریشان نہ ہو یہ ٹھیک ہوجائے گا۔

 

تعبیر: آپ نے خواب میں امی کو دیکھا ہے اور ان سے پریشانی کا ذکر کیا ہے۔ بیٹے کے پیر صحیح نہیں ہیں اور قد میں بہت چھوٹا ہے۔ ذہن میں خیالات گشت کرتے رہے اور شعور نے خواب میں دہرادیئے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.