Topics

پانی کا جہاز


احمد نواز، اٹک: تین منزلہ بحری جہاز میرا گھر ہے۔شام سے پہلےمیرے جہاز سے کچھ فاصلے پر ایک جہاز ڈوبنے کی وجہ سے اونچی لہریں اٹھیں ۔ ہم اوپری منزل کی طرف بھاگے۔پانی ہمارے جہاز میں داخل ہونے لگا۔ٹخنوں تک پانی پہنچا تو ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کا اجتماعی ذکر شروع کردیا جس کی برکت سے پانی اترگیا۔ طویل وقفے کے بعد صبح ہوئی تو ہمارا جہازچھوٹے دریا کےکنارے کھڑا تھا۔ بیوی نے کہا کہ گھر (جہاز) کو سمندر میں کیسے واپس لے جائیں گے۔ میں نے کہا، کرین کے ذریعے ۔

 تعبیر: محسوس ہوتا ہے دماغ معاملات میں الجھا ہوا ہے۔ الجھن سب کے ساتھ ہوتی ہے لیکن زیادتی باعث ِنقصان اور تکلیف دہ ہے۔ آپ کاپی لے کر بغیر سوچے جو بھی دماغ میں آئے وہ لکھئے۔ جب تک لکھ سکتے ہیں لکھتے رہئے۔ آدمی کے اندر برائی اور بھلائی دونوں عمل ہیں۔ دونوں عمل کو الگ الگ لکھنا ہے۔ پھر پرچہ پڑھے بغیر تکیے کے نیچے رکھ کر سوجائیے۔ اس رات آپ جہاں بھی سوئیں، تنہا سوئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.