Topics

پیرومرشد کا دل پردائرے بنانا


محمد سعید انور، کراچی۔دیکھا کہ پیرومرشد سینے پر دل کی جگہ دائرے بنارہے ہیں پھر کچھ پڑھ کر پھونک مارتے ہیں۔

 

تعبیر: انشاء اللہ آپ کو روحانی فیض حاصل ہوگا۔ اسباق کی پابندی کریں، نماز کی پابندی کے ساتھ ہر چھوٹے بڑے کو سلام میں پہل کریں۔ خاص طور پر ماں جی کی خدمت کریں اور والد صاحب کے سامنے کبھی اونچی آواز سے بات نہ کریں۔یہ خواب اخلاقی اصلاح اور روحانی ترقی کی طرف اشارہ ہے۔آپ کو مبارک ہو۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.