Topics

بیٹی دلہن کے لباس میں ہے


ن ا ،کراچی: بیٹی دلہن کے لباس میں ہے۔ والد یعنی میرے شوہر اس کو سسرال چھوڑ کر واپس آئے اور اگلے دن پھر لینے گئے تو دیکھا کہ دلہا اور دلہن یعنی بیٹی اور داماد ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں گھوم رہے ہیں ،ان کے لئے گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے کہ بیٹھ سکیں۔ ہم اپنی بیٹی کو لے کر واپس آتے ہیں، وہ ابھی تک دلہن کے لباس میں ہے۔ راستے میں اسے دانتوں کے ڈاکٹر کا کلینک نظرآتا ہے تو کہتی ہے کہ ابو گاڑی روکیں، میں دانتوں کا معائنہ کروالوں۔ گاڑی رکنے پربیٹی اور میں کلینک کی طرف گئے۔ بیٹی کو چھوڑ کر باہر آئی تو دیکھا کہ شوہر رو رہے ہیں۔

 تعبیر: خواب کےتمثلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صاحب ِخواب کا ذہن مطمئن نہیں ہے۔ برخورداری سے پو چھئے کہ اگر اسے کوئی پریشانی ہے تو اس بارے میں آپ کو بتائے۔ انشاءاﷲ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.