Topics

سارا سامان چوری ہوگیا


رحیمہ۔ دو خوابوں نے بہت پریشان کیا ہے۔ پہلے دیکھا کہ نوکری سے نکال دی گئی ہوں پھر دیکھا کہ گھر کا سارا سامان چوری ہوگیا ہے۔

 

تعبیر: احتیاط ضروری ہے ۔خواب میں لاشعور نے آپ کو ایسے افراد سے احتیاط کرنے کا کہا ہے جو غلط باتوں کی آپ کو ترغیب دیتے ہیں۔ کوئی شخص چاہتا ہے کہ ایسے کام آپ سے کرادے جن کا فائدہ اسے ہو جب کہ وہ کام بھی غلط طریقہ سے کیا جائے اور آپ کا اس میں کچھ حاصل حصول نہ ہو۔ اللہ حفاظت فرمائے۔

آپ کے لاشعور نے اس حد تک آپ کو متوجہ کیا کہ یہ خواب آپ کو یاد رہ گیا ۔ آپ یہ خواب کئی مرتبہ پہلے دیکھ چکی ہیں لیکن بھول گئی تھیں ۔گھر کے اثاثوں کا ضائع ہونا اور نوکری سے نکال دیا جانا ایک ہی بات ہے جس کا مطلب بیان کیا جاچکا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.