Topics

رضا مندی نہیں ہے والدہ کی


۱۔ خواجہ صاحب یوں تو ہزار ہا خواب دیکھ چکا ہوں مگر ایک خواب نے مجھے تعبیر معلوم کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ کسی اجنبی گھرانے میں میری والدہ اور میں بیٹھے ہیں۔ میں سب کو سلام دعا کہتا ہوں وہ ایک اجنبی لڑکی جو کہ میری ہم عمر تھی اس کے سر پر ایک ہلکی سی چپ مارتا ہوں یہ سمجھتے ہوئے کہ یہی منگیتر ہے۔ میری والدہ اور مذکورہ لڑکی کے والد میری شادی کے متعلق گفت وشنید میں مصروف ہو جاتے ہیں لیکن خواب میں پتہ چلتا ہے کہ میری والدہ مذکورہ گھرانے میں شادی کرنے پر میری رضا مند نہیں ۔ اس کے بعد دوبارہ ان کے گھر جاتا ہوں لڑکی کی والدہ سے مل کر واپس آ جاتا ہوں۔ اس سے اگلے دن ٹھیک فجر کی اذان سے پہلے خواب میں دیکھا کہ میں گھر میں بیٹھا ہوں اور کوئی مجھے کہتا ہے کہ گھر میں ایک معصوم سی بچی وفات پا گئی ہے۔ نام شائع نہ کیا جائے۔ تقریبا ً ہر رشتے دار روحانی ڈائجسٹ پڑھتا ہے۔

 تعبیر : جب طبیعت کسی امید کو اپنا مرکز بنا لیتی ہے تو شعور اس مرکزیت سے وابستہ ہو کر اس میں دلچسپی لینے لگتا ہے۔ یہ بات علیحدہ ہے کہ امید پوری بھی ہوگی یا نہیں۔ خواب اس امید کو مرحوم بتا رہا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.