Topics

آدم خور پکڑ لیتے ہیں


چند جنگلی لو گ جو آدم خور بھی ہوتے ہیں ، مجھے زبردستی پکڑ کر لے گئے ۔ جس چھت پر لے گئے تھے وہ ہماری چھت تھی ۔ وہ لوگ مجھے وہیں چھوڑ دیتے ہیں یعنی باندھ کر نہیں رکھتے ۔ اتنے میں ہماری مائی آتی ہے ۔میرے ذہن میں آپ کا خیال آتا ہے تو میں مائی سے کہتی ہوں تم کاغذ اور قلم لے کر آؤ ۔ وہ کہتی ہے تم نیچے آجا ؤ یہ لوگ تو تمہاری طرف دیکھ نہیں رہے ہیں ۔ میں کہتی ہوں کوئی فائدہ نہیں ۔ پھر پکڑ لیں گے۔ بہر حال وہ قلم لاتی ہے ۔ میں آپ کو تفصیل سے سارا حال لکھتی ہوں اور پوچھتی ہوں کہ میں کیا کروں ۔ تو اگلے دن آپ کا جواب آجاتا ہے اور اس میں کوئی سورۃ ہوتی ہے اور اسے پڑھنے کا طریقہ ۔ میں وہی کرتی ہوں تو مجھ میں ہمت پیدا ہوتی ہے اور میں ان کے پاس جاتی ہوں وہاں میں جس عورت سے بات کرتی ہوں وہ ہو بہو ہماری ایک رشتہ دار سے مشابہ ہوتی ہے ۔ وہ لو گ مجھے چھوڑ سکتے ہیں تو وہ کہتی ہے ، شاید ۔ اس پر میں پوچھتی ہوں کہ کیا میں نے بت خانہ میں کافی عرصہ عبادت نہیں کی ۔ تو وہ کچھ سوچ کر کہتی ہے ہاں ۔ تم جتنی چاہو مہلت لے لو ۔ تو میں دو ماہ کی مہلت لیتی ہوں۔ اور وہ لوگ مجھے رہا کر دیتے ہیں پھر دیکھا کہ میں اپنی مائی کے ساتھ سیڑھیوں سے اتر رہی ہوں ۔

 تعبیر :  کوئی رکاوٹ در پیش ہے جو اللہ کے کلام کے ورد سے دور ہو جائے گی ۔ عشاء کے بعد ۴۱ مرتبہ آیۃ الکرسی (عظیم تک ) پڑھیں۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.