Topics

آخری سیڑھی پرپہنچ کر گر جانا


مس سید درانی ۔ خواہشات کا ایک لا متناہی سلسلہ ہے جو کسی طرح ختم نہیں ہوتا۔ ہر وقت دماغ یہی سوچتا رہتا ہے کہ یہ ہو جائے وہ ہو جائے۔ ان ہوائی قلعوں کی وجہ سے طبیعت مکدر رہتی ہے۔ اور لاشعور بار بار آپ کو متنبہ کرتا ہے کہ محض ہوائی قلعے بنانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ محنت کرکے سیڑھیاں چڑھتی ہیں۔ اور جب آخری سیڑھی پر پہنچتی ہیں تو گر جاتی ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.