Topics

سرخ رنگ کے پیراشوٹ دیکھنا


نورجہاں، پشاور۔ مراقبہ میں دیکھا مرکزی مراقبہ ہال کے سامنے جو خالی میدان ہے وہاں لوگ جمع ہیں اور کالے اور سرخ رنگ کے پیراشوٹ زمین پر اتر رہے ہیں اس میں لمبے اور بہت تندرست آدمی تھے جنہوں نے کالے اور سرخ رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں اورجب زمین کے ساتھ پاؤ ں لگتا ہے تو منہ سے بدبودار دھواں نکلتا ہے اوروہاں ایک لڑکی کھڑی ہوئی پیراشوٹ سے اترنے والوں کی مدد کررہی تھی۔ لڑکی نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ہم خواتین درمیان میں سڑک کے دوسری طرف کھڑی یہ تماشہ دیکھ رہی تھیں۔ مجھے یہ لوگ بالکل اچھے نہیں لگے خیال آیا کہ ابھی اسی میدان میں جہاز آئے گا جس میں ہم سب گھر والے جائیں گے۔

تعبیر: خواب میں ایسی طرزفکر کی نشاندہی کی گئی ہے جو مناب اورصحیح نہیں ہے۔ اگر یہ طرز فکر قائم رہی تو تلّی اور جگر کی بیماریوں کا ظہور ہوسکتا ہے، اللہ تعالیٰ آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ دوسرے منظر میں یہ بتایا گیا ہے کہ فیصلہ کرنے کی قوت میں شک ہے۔ جبکہ شک اور وسوسے صراط مستقیم پر قائم رکھنے میں رکاوٹ ہیں۔ محاسبہ کریں اور معاشرے کے خلاف کوئی اقدام نہ کریں۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.