Topics
کراچی۔ میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا سا تختہ ہے ۔اس کو دو آدمی لمبے لمبے
ڈنڈے دونوں طرف لگا کر اٹھائے ہوئے ہیں اور تختے کے اوپر میرے محبوب بیٹےکو زخمی حالت میں بٹھا رکھا ہے۔ خوب خون سے
اس کے کپڑے بھرے ہوئے ہیں۔ دو آدمی بھاگ کر کے آ کر بتاتے ہیں کہ تمہارے بیٹے کا ایکسیڈنٹ
ہو گیا ہے۔ چلو دیکھو دو آدمی اس کو تختے کے اوپر بٹھا کر لارہے ہیں۔ یہ سن کر میں
بھاگتی ہوئی گئی۔اپنے بیٹے کو دیکھ کر رونے لگی پھر میں اس کو سینے سے لگانے لگی
تھی ۔ تو اس نے ایک دم گردن نیچے کی اور تختہ سے زمین پر میرے آگے گرگیا پھر میری
آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: صدقہ کردیجیئے خواب میں دماغی امراض کی طرف نشاندہی کی
گئی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.