Topics

بزرگ نے فرمایا،سائن کردو


 ندا فاطمہ، مردان۔ایک بزرگ اور والد صاحب کے ساتھ مراقبہ ہال میں موجود ہوں۔ بزرگ فرماتے ہیں، بچے یہاں سے دوڑ لگاؤ، رکنا نہیں راستہ میں تمہیں کوئی آواز دے گا مگر رکنا نہیں، گھر آئیں گے ان میں سے اپنا گھر ڈھونڈنا ہے بہکنا نہیں۔ میں دوڑ لگاتی ہوں، راستہ میں ایک جیسے تین گھر نظر آئے جن کے دروازوں پر لڑکے کھڑے تھے۔ ایک نے آواز دی مگر میں رکی نہیں۔ دوسرے گھر کے اندر چلی گئی وہاں وہی بزرگ ایک لڑکے کے ساتھ نظر آئے۔

 بزرگ نے کچھ کاغذات دے کر ارشاد فرمایا،سائن کردو۔ سائن کرتے ہی بزرگ نے اس لڑکے کو گلے سے لگایا ۔ پھر میرے سر پر ہاتھ رکھ کر ہم دونوں کو دعا دی۔ پھر دیکھا کسی بزرگ ہستی سے ملاقات کے لئے لائن میں کھڑی ہوں۔ جب میری باری آئی تو ان بزرگ نے فرمایا، بیٹا اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کا نظام یوں رکھا کہ ہر چیز کے لئے ٹائم مقرر کیا۔ آپ کے لئے جو ٹائم مقرر ہے اس پر شادی ہو جائے گی، آپ اس وقت تک کوئی کام شروع کریں۔ میں سوچنے لگی کہ کیا کام شروع کروں تو بزرگ نے اپنی بات کو تین دفعہ دہرایا۔آپ کام شروع کریں، آپ کام شروع کریں، آپ کام شروع کریں۔

 

تعبیر:  مختصر خواب جو لکھا گیا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ آنے والی ازدواجی زندگی میں کوئی جذباتی فیصلہ نہ کریں۔ یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے اوپر چھوڑ دیں۔ جب وقت آئے گا انشاء اللہ آپ کا ذہن فیصلہ کرنے میں بالغ ہوجائے گا۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد اور پانچ وقت نماز کی پابندی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.