Topics

جسم کی کھال اتارنا


محمد صادق، اٹک۔ دیکھا میرے دو جسم ہیں اور قریب بیٹا موجود ہے۔ میں ایک ایک کرکے اپنے دونوں جسموں کی کھال سر سے پاؤں تک اتارکر اسی حالت میں ڈاکٹرکے پاس جاتا ہوں جو مجھے دو مہینوں کی چھٹی دے دیتا ہے۔

 

تعبیر: خواب بہت زیادہ توجہ طلب ہے۔ خون میں حدت اور گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ غذا میں نمک اور مٹھاس میں اعتدال نہیں ہے۔ ذہنی انتشار اتنا زیادہ ہے کہ دماغ مستقل بوجھل رہتاہے۔ زندگی کے معاملات میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ غذا اعتدال کے ساتھ کھائی جائے۔ واللہ اعلم۔ خواب کے تمثلات پیچیدگی ظاہر کرتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.