Topics
س۔ س ۔ ا ۔ ناظم آباد۔ خواب یہ ہے کہ میں
اور میری باجی کالج سے گھر جارہے ہیں ۔راستہ میں میدانی علاقہ سا آتا ہے۔ ہم دونوں
ذرا اونچی جگہ پر چل رہے ہیں۔ راستہ میں ایک گھر آ جاتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ شاید
آگے راستہ ہے۔ مگر دروازے کے قریب جا کر معلوم ہوتا ہےکہ آگے یہ گھر ہے اور راستہ
بند ہے۔ ہم اس گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ ایک عورت بھی نظر آ رہی ہے جو کہ اسی
گھر کی رہنے والی ہے۔ اتنے میں اندر ہمیں دو بھینسیں نظر آتی ہیں۔ ایک ہلکے رنگ کی
ایک گہرے کالے رنگ کی ۔ وہ دونوں جس دروازے پر ہم کھڑے ہیں اسی طرف، اندر سے باہر
آ رہی ہیں۔ ہم فوراً وہ دروازہ بند کرنے لگتے ہیں لیکن دروازہ ٹھیک سے بند نہیں
ہوتا۔ یعنی کنڈی نہیں لگتی دونوں بھینسیں خاصی قریب آجاتی ہیں۔ ہم نے سنا کہ ان
میں سے گہرے رنگ والی بھینس اَشْھَدُ اَنْ لَّا
اِلٰہ ۔۔۔ پڑھ رہی ہے ۔ پھر ہم دروازے کی کنڈی اس
طرح لگاتے ہیں کہ دروازہ ایک بالشت کھلا رہتا ہے ۔اب دیکھتے ہیں کہ ہمارے الٹے
ہاتھ پر ایک دروازہ اور کھلا ہے۔ اس کے دوسری طرف سبزہ زار ہے۔ خیال آتا ہے کہ
بھینسیں یہاں سے نہ آجائیں میں اور باجی وہ والا دروازہ بند کئے بغیر ہی آگے بڑھ
جاتے ہیں۔ سیدھے ہاتھ کی طرف تھوڑی دور جاتے ہیں تو ایک اور دروازہ کھلا ہوا نظر
آتا ہے۔ اس سے تقریبا پانچ فٹ نیچے زمین ہے اور کوئی گاؤں سا لگ رہا ہے۔ پھر یاد
نہیں کہ اس دروازے سے ہم نیچے اترے یا نہیں۔
تعبیر: ہلکے رنگ اور گہرے رنگ کی دو بھینسیں نظر آنے سے مراد یہ
ہے کہ کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہے جو پیٹ کے اندر اندرونی نظام سے متعلق ہے ۔ مناسب
ہے کہ لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.