Topics

تھکن کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے بیٹھ جاتی ہوں


سلمیٰ شعیب، شہر کا نام نہیں لکھا: کئی لوگ ساتھ ہیں۔ ہم کہیں جارہے ہیں۔میں تھکن کی وجہ سے ایک جگہ کچھ دیر کے لئے بیٹھ جاتی ہوں۔ محسو س ہوتا ہے کہ وہاں کوئی ہے۔ آواز دے کر پوچھتی ہوں کون ہے۔ بزرگ نظر آتے ہیں جو کچھ لکھنے میں مصروف ہیں۔مصروف دیکھ کر واپس جانے لگی تو انہوں نے مجھے آواز دی۔

 تعبیر: آپ روحانی علوم سیکھنے کے شوق میں سلسلہ میں داخل ہوئیں مگر شوق کی تکمیل کے لئے تقاضوں کو اہمیت نہیں دی۔ دنیا کا کون سا علم ہے جویکسوئی اور وقت کے ایثار کے بغیر سیکھا جاسکتا ہے ؟ لوگ بیعت ہونے کا شوق رکھتے ہیں لیکن اسباق کی پابندی اور سلسلہ کے قواعد و ضوابط پر عمل کی طرف دھیان نہیں ہے۔ سلسلہ بندے کو عرفانِ الٰہی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ لاشعور نے متوجہ کیا ہے کہ علم سیکھنے کی قدروں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.