Topics
فیصل
محمود ، کراچی: دوست کے ساتھ ہوں۔ سڑک پار کرکے ہم کھڑے ہوگئے۔ اس اثنا میں زمین چلنے
لگی اورسڑک پرگاڑیاں رک گئیں۔ میں نے کہا، دیکھ لو! ہم نہیں چلتے، زمین چلتی ہے۔
کسی نے ہمیں بتایا کہ ایک جگہ زمین کے اندر پودے ہیں جنہیں سوراخ سے دیکھا جاسکتا
ہے۔ پودے دیکھنے کا اشتیاق ہوا تو ہم اس مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں ایک
جگہ نیلے اونٹ دیکھے۔ مذکورہ مقام پرپہنچ کر بڑے بڑے پودے نظر آئے۔ ایسا لگا کہ یہ
پودے میں نے کہیں دیکھے ہیں۔ آگے سیڑھیوں کے قریب چند لوگ کھڑے تھے۔ نزدیک پانی
بہہ رہا تھا۔
تعبیر: ہرمخلوق حرکت میں ہے اور حرکت کی بنیاد
کُن— فیکون ہے۔ کائنات میں ہر شے جوڑے جوڑے تخلیق ہے۔ دو رخوں میں ایک
رخ ظاہر اور دوسرا چھپا ہواہے۔چھپا ہوا رخ ظاہر ہوتا ہے تو ظاہر رخ غیب میں چلا
جاتا ہے۔ غیب میں موجود رخ ظاہر ہوتا ہے تو غیب چھپ جاتا ہے۔ کائنات میں زمین سمیت
ہر شے متحرک ہے اور زمینیں شماریات سے زیادہ ہیں۔
خواب میں یہ دیکھنا کہ
آدمی نہیں چلتا بلکہ زمین چل رہی ہے، زمین میں سوراخ کے اندر پودے اور راستہ نظر
آنا، راستے پر نیلے رنگ کے اونٹوں کا موجود ہونا اور زمین کی تہ میں بہتا ہوا پانی
دیکھنا، سب لاشعوری دنیا کا مظاہرہ ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.