Topics

زمین چلتی نظر آتی ہے


نام شائع نہ کریں، کراچی۔ کچھ لوگوں کے ساتھ جارہی ہوں۔ایک جگہ ہم روڈکراس کرکے کھڑے ہوجاتے ہیں تو نظر آتا ہے زمین چلنے لگی ہے جب کہ  سڑک پر گاڑیاں رکی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کہتی ہوں، دیکھو ہم نہیں چلتے &زمین چلتی ہے۔ شوہربتاتے ہیں زمین میں ایک جگہ سوراخ ہے جس کے اندر پودے ہیں۔ کہتی ہوں مجھے وہ جگہ دکھائیں۔ جب ہم وہاں جارہے ہوتے ہیں تو راستہ میں نیلے رنگ کے اونٹ نظر آتے ہیں۔ زمین میں موجود سوراخ کے قریب پہنچ کر اندردیکھتی ہوں تو بڑے بڑے پودے نظر آتے ہیں۔ کہتی ہوں یہ پودے تو سرجانی میں ہیں۔ پھرسیڑھیاں نظر آئیں وہاں کچھ لوگ موجود ہیں اور پانی بہہ رہا ہے۔

 

تعبیر: روحانی قانون یہ ہے کہ کائنات میں ہر مخلوق متحرک ہے اور متحرک ہونے کی بنیاد کن&فیکون ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر شے دو رخوں پر تخلیق فرمائی ہے۔ ایک رخ ظاہر اور دوسرا رخ چھپا ہواہے۔ چھپاہوا رخ ظاہر ہوتا ہے تو ظاہر رخ غیب میں چلا جاتا ہے۔ غیب میں موجود رخ ظاہر ہوتا ہے تو غیب چھپ جاتا ہے۔ کائنات میں ہر شے (زمین بھی شامل ہے۔ایک زمین نہیں شماریات سے زیادہ زمینیں) حرکت میں ہے۔  

خواب میں یہ دیکھنا کہ آدمی نہیں چلتا، زمین چل رہی ہے، زمین میں سوراخ کے اندر پودے اور راستہ نظر آنا، راستہ پر نیلے رنگ کے اونٹوں کا موجود ہونا، زمین کی تہہ میں بہتا ہوا پانی نظر آنا، یہ سب شعور کے پس پردہ لاشعوری دنیا کا مظاہرہ ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.