Topics

تنگ گلی


فائق ، کراچی۔ میں نے دیکھا کہ اپنے پرانے مکان میں موجود ہوں۔ مکان کے دروازے اور دیواریں آدھی آدھی غائب ہیں۔ وہاں سے نکل کر بازار جاتا ہوں جس سڑک پر چل رہا تھا وہ ایک تنگ گلی میں تبدیل ہو گئی۔ اتنی تنگ کہ اس میں سے کسی آدمی کا گزرنا محال تھا میں نے جب اس گلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو میں سکڑ کر نہایت دبلا پتلا آدمی بن گیا اور اس گلی میں داخل ہو گیا۔

تعبیر اور تجزیہ :یہ خواب ہاضمہ کی مستقل خرابی اور دماغی کمزوری کی نشاندہی کر تا ہے۔ خواب کے سارے اشارات ان ہی دو امراض پر مشتمل ہیں۔ مکان کے دروازے اور دیواروں کا نصفنصف غائب ہونا دماغی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ شاہرہ کا تنگ گلی میں تبدیل ہونا آنتوں اور معدہ کی مستقل بیماری کی نشاندی ہے۔

آپ کو چاہیئےکہ علاج مکمل پرہیز کے ساتھ کسی ہوشیار معالج سے کرائیں ۔ شکم سیر ہو کر کھانا آپ کے لئےمضر ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(ستمبر83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.