Topics

حلق میں ڈور


محمد کاشف، عزیزآباد۔ خواب اور تعبیر کا کالم شوق سے پڑھتا ہوں۔ بعض خوابوں کی تعبیر اتنی حیرت انگیز ہوتی ہے کہ سوچ میں پڑجاتا ہوں۔ واقعی آپ لوگوں کی بہت خدمت کررہے ہیں۔ میں نے عجیب سا خواب دیکھا ہے جس کی تعبیر کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ دیکھا کہ میرے حلق میں ایک ڈور ہے جسے نکالنا شروع کرتا ہوں تو خون بھی نکلنے لگتا ہے۔

 

تعبیر: زیادہ گفتگو کرنے سے آدمی کی انرجی ضائع ہوتی ہے اور اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں جو غیبت اور بد ظنی کے پردہ میں چھپے ہوئے رہتے ہیں۔ کوشش کیجئے کہ زیادہ باتیں کرنے کے بجائے چلتے پھرتے وضو بے وضو یا اللہ یا رحمن یا رحیم پڑھیں۔ گھر میں صفائی کرتے وقت کونوں میں اور دیواروں پر صفائی کا اہتمام کر یں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ خواب میں آپ کی اصلاح کی گئی ہے۔جہاں غیبت ہو خاموشی سے اٹھ آئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.