Topics
زاہدہ صدف، کوٹ ادو: چاول پکائے مگر ذائقہ پھیکا
تھا جس کی وجہ سے میں اداس بیٹھی ہوں۔ اس اثنا میں نانا تاج الدین ناگپوری ؒتشریف
لائے اور کھانےکی کوئی چیز دی جس کا ذائقہ بہترین تھا۔ بیدار ہونے کے بعد دیر تک
ذائقہ محسوس ہوا۔
نوٹ: دن میں نانا تاج
الدین ناگپوری ؒ کے عرس کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا تھا مگر جو چاول پکائے
وہ پھیکے تھے۔ ذائقہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن اداسی رہی ،اسی
ملال میں سوگئی اور یہ خواب دیکھا۔
تعبیر: خواب اصلاحِ احوال کی ضرورت سے
متعلق ہے۔بے احتیاطی کی طرف تنبیہ کی گئی ہے ۔ نانا تاج الدین ناگپوری ؒ کی
تعلیمات کے مطابق عمل کرنے میں کوتاہی ہوتی ہے۔ خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا
تجزیہ کیجئے۔ صبح سے شام تک کے معمولات ایک کاغذ پر لکھ کر غور کیجئے کہ آپ کتنا وقت
ضائع کرتی ہیں، جس میں غیبت بھی ہوسکتی ہے۔ واللہ اعلم۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.