Topics

فوج کی وردی میں


فریدہ، کراچی۔ سفید رنگ کی یونیفارم سی رہی ہوں، میرے شوہر جوکہ فوج میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہیں اپنی وردی میں آتے ہیں اور کہتے ہیں آپ جلسہ سے خطاب کریں گی اور جانے سے پہلے مراقبہ ہال فون کرکے دعا کروالینا تاکہ ہمیں نظر نہ لگے۔ میں نے اپنے آپ کو لیفٹیننٹ کمانڈر کی وردی میں بہت خوبصورت دیکھا ہے اور خود کوخطاب کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

 

تعبیر: خواب میں ایسے اشارے ہیں کہ ظاہر ہوتا ہے ذہن دو رخوں پر سفر کررہا ہے۔ ایک رخ اخلاقیات سے متعلق ہے اور دوسرا رخ دنیاوی معاملات میں نمائش کے خاکے پیش کرتا ہے۔ الحمدللہ آپ کے شوہر اعلیٰ   عہدہ پر فائز ہیں، یہ شکر کا مقام ہے اور جتنے زیادہ اللہ کی مخلوق کے کام آسکیں اسی مناسبت سے نہ صرف آپ کے لئے ، شوہر کے لئے، بچوں کے لئے اور خاندان کے لئے بہترین دین دنیا کا سرمایہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ اللہ کا شکر ادا کریں، مخلوق کی خدمت کریں، دین دنیا کی بہت نعمتیں آپ کو حاصل ہوں گی انشاء اللہ۔ سیرت طیبہ بچوں سے پڑھواکر سنیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری              2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.