Topics

امتحان میں پاس ہونے کی دعا


رجاء عمران، کراچی۔ دیکھا کہ امی نے میٹنگ میں شرکت کے لئے بھیجاہے ۔میں خالہ کے گھر گئی، میٹنگ ختم ہونے پر خالہ نے کہا، چلیں مزار چلتے ہیں۔مزار پہنچے توصاحب مزار تخت پر بیٹھے تھے۔میں بہت رو رہی ہوں اور کوشش کررہی ہوں کہ تخت پر چڑھ کر ان کے قدموں میں بیٹھ جاؤں لیکن گر جاتی ہوں۔دعا کرتی ہوں، یا اللہ مجھے امتحان میں پاس کردیں۔

 

تعبیر: خواب پریشان خیالات کی تصویر ہے۔ یوں سمجھئے کہ ذہن کسی ایک نقطہ پر نہیں ٹھہرتا۔ ایک ہجوم ہے جو ذہن کو گھیرے رہتا ہے۔ اس ہجوم میں یہ نشان دہی ہے کہ قیل وقال زیادہ ہے عمل کم ہے۔ سونے سے پہلے تین سو تیرہ(313) مرتبہ یااولی الالبابپڑھ کر اپنے اوپر پھونک مارئیے اور بات کئے بغیر سوجائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.