Topics

چوہیا ران میں جگہ جگہ کاٹتی ہے


نام شائع نہ کریں، کراچی۔ ایک صاحب کے ساتھ میلے میں موجود ہوں،وہاں ایک اسٹال پر رنگین بلب لگا ہے۔ وہ صاحب پوچھتے ہیں،کیا صرف ایک اسٹال لگا ہے؟وہاں موجود ایک صاحب مجھ سے کہتے ہیں ،میں ان کو تفصیلات بتاتاہوں۔ پھر ایک اور جاننے والے کے ساتھ کہیں گیاجہاں ایک چوہیا لٹکی ہے۔ کوئی کہتا ہے، اس چوہیا کے شوہر کو دوسرے چوہوں نے ماردیا جس کا اس نے بدلہ لے لیا تھا۔ پھر وہ چوہیا میری ران میں جگہ جگہ کاٹتی ہے جس کی تکلیف جاگنے کے بعد بھی محسوس ہوتی رہی۔

 

 

تعبیر : پورا خواب ایک نہیں کئی بیماریوں کی نشان دہی ہے۔خواب میں غیر اخلاقی عادتوں کا بھی اظہار ہے۔ نقصان پہنچانے اور دوسروں کو اذیت پہنچانے کے نقوش بھی ظاہر ہو تے ہیں واللہ اعلم ۔

 

مشورہ : ماحول تبدیل کر نا ضروری ہے ۔ دوست ایسے ہونے چاہئیں جن کا اخلاق اچھا ہواور وہ اچھائی اوربرائی میں تمیز کر نے والے ہوں ۔ نماز کی پابندی کریں اور وضو بے وضو چلتے پھر تے بار بار اس طرف متوجہ ہوں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے ۔ انشاء اللہ کام یابی ہوگی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.