Topics

الزام


ل، ع، کراچی۔میرے اور امی کے ماموں امی کی خالہ کے گھر رات میں موجود ہیں اور کہیں جانے کے لئے سامان پیک کیا گیا ہے۔ میری سہیلی جو وہیں رہتی ہے مجھے بلانے آئی توہم بالکونی میں کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے۔ اچانک امی کی بہت زور سے آواز آئی، لگتا ہے مجھے غصہ سے بلارہی ہیں۔ میں ڈر کے مارے سہیلی سے کہتی ہوں کہ امی کے بلانے پرجارہی ہوں۔ جیسے ہی جانے لگی تو وہاں موجود دھاگوں میں پھنس گئی اورسہیلی کی مدد سے باہر آئی۔ گھرمیں جاکر دیکھاکہ امی، ابو اور بہن بیٹھے ہیں۔ ابوکودیکھ کر میں حیران و پریشان ہوگئی۔ امی ان سے کہتی ہیں، آپ نے دوا کھائی لیکن وہ انکار کرتے ہیں جب کہ مجھے بھی پتہ ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ حسرت سے سوچتی ہوں کہ مجھے پاس نہیں بلا رہے ۔مجھے دیکھ کر کہتے ہیں یہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے دوا کھائی ہے۔

تعبیر : خواب کے خاکے ظاہرکرتے ہیں کہ آپ کے گھر میں اختلا ف رائے ہے اور بالخصوص آپ کے مزاج میں ضد، غصہ اور خود نمائی زیادہ ہے۔ اس کی اصلاح نہ کی گئی تو آئندہ زندگی میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

 ''جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں—ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں۔'' ( اٰل عمر ٰن: ١٣٤ )

اس کا مفہوم آپ خود سمجھیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.