Topics

لومڑیاں


ع۔و، جیکب آباد: والد صاحب کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جارہا ہوں۔راستے میں کافی لومڑیاں ہیں جو مجھے پریشان کررہی ہیں۔ میں سارے  راستے انہیں بھگاتا ہوا آیا۔ گھر پہنچ کر جب دروازہ بند کررہا تھا تو ایک لومڑی کا بچہ اندرآگیا جسے میں نے کلہاڑی کے وار سے ہلاک کردیا۔ والد صاحب نے سخت سرزنش کی۔ جب لومڑی کے بچے کو دفن کرنے گئے تو راستے میں ملنے والے ہرشخص نے مجھے ظالم کہا۔

 

تعبیر :خواب ایسے خیالات کی فلم ہے جس میں پریشانی کے بادل چھائے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ضروری ہے کہ اﷲتعالیٰ کے حضور دعا کی جائے کہ جو غلطیاں ہوئی ہیں ، اﷲتعالیٰ انہیں معاف کریں۔ان حالات سے جن کی وجہ سے پریشانی لاحق ہے، اجتناب کیجئے ، معاشی حالات پر نظر ثانی کرکے آئندہ کے لئے تو بہ استغفار کیجئے ۔ انشاءاﷲ حالات میں بہتری ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر    2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.