Topics

بلی اور دودھ خواب میں دیکھنا


زہرا، قلندر شعور اکیڈمی۔حیدرآباد۔ دیکھا کہ مرحوم والد انتقال کرگئے ہیں۔ پھر دیکھاکہ والد صاحب دھیمی آواز میں کلاس کی طرف جانے سے منع کررہے ہیں۔ شاپنگ بیگ میں دودھ لیے گھر سے باہر جاتی ہوں جہاں کالی بلی ساتھ جانا چاہتی ہے۔ بلی کی نظریں دودھ پرہیں۔

 

تعبیر: خواب میں دودھ دیکھنا، گھر سے باہر کالی بلی  کا دیکھنا اور بلی سے دودھ کو بچانا، خود کو گھر سے باہر دیکھنا اور سفر پورا کئے بغیر واپس آنا— یہ سب ایسے اشارات ہیں جو جذبات کی نشان دہی کرتے ہیں۔ جذبات کا  عمل دخل عمر کے چار حصوں میں ہوتا ہے۔ بچپن، لڑکپن، جوانی اور بڑھاپا۔ چڑھتی جوانی میں جذبات کا ہجوم ہوتا ہے جس سے جوان بچے اور بچیاں ناصرف واقف بلکہ متاثر ہوتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.