Topics

موت کی دُعا کرتے دیکھنا


حنا سحر، کراچی۔ میری بہن بڑی بہن کے لئے دعا کررہی ہیں کہ وہ مرجائے میں کہتی ہوں کہ تم یہ دعا کیوں کررہی ہو ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا خیال کون رکھے گا تو وہ کہتی ہیں کہ کیا ہوا میں سنبھال لوں گی۔

 

تعبیر: زور سے بولنا ایک دوسرے پر طنز کرنا ، بات بے بات الجھنا، باورچی خانہ پھیلا کے رکھنا، گھر کباڑخانہ لگنا یہ سب باتیں صحت کے لئے اور طبیعت کی نفاست کے لئے انتہائی درجہ بری ہیں۔

مشورہ دینے کی ضرورت نہیں گھر میں کوئی تو سمجھدار ہوگا۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.