Topics

بزرگ خواب میں

 

نام شائع نہ کریں، کورنگی۔ خواب میں کئی دفعہ ایک بزرگ کو دیکھا جو مختلف مزارات پر نظر آئے۔ کبھی وہاں قرآن خوانی دیکھی تو کبھی بزرگ تسبیح پڑھتے نظر آئے۔ انہوں نے خاکی رنگ کی ٹوپی پہنی تھی۔چند سال کے بعد بزرگ کو دوبارہ خواب میں دیکھا، ہاتھ میں تسبیح اور چہرہ پر مسکراہٹ تھی۔ وہیں ایک رسالہ پر ان کی تصویر کے ساتھ پورا نام لکھاتھا۔ اس کے ساتھ نیلے کاغذپر چاندی کے رنگ سے یاحی یاقیوم تحریر تھا البتہ دوسری عبارت یاد نہیں رہی۔

 

 

تعبیر: نماز کی پابندی اورچلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، وضو بے وضو، یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ قرآن کریم کا پاؤ سپارہ ترجمہ کے ساتھ روزانہ پڑھیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.